فلم "لوڈ ویڈنگ "کا نیا گانا "منڈے لاہور دے "ریلیز کردیا گیا

منگل 7 اگست 2018 21:07

فلم "لوڈ ویڈنگ "کا نیا گانا "منڈے لاہور دے "ریلیز کردیا گیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2018ء) مارکیٹنگ حکمت عملی کو مد نظر رکھتے ہوئے فلم والا پکچرز نے جیو فلمزکے اشتراک سے عید الاضحی پر ریلیز ہونے والی فلم "لوڈ ویڈنگ "کا گانا "منڈے لاہور دی" 7 اگست کو ریلیز کردیا، فلم پاکستان بھر میں ڈسٹری بیوشن کلب اور دنیابھر میں زی انٹر نیشنل اسٹوڈیوز کے تحت ریلیز کی جائے گی۔ لوڈ ویڈنگ کاگانا --منڈے لاہور دے بنیادی طورپر مہندی کا گانا ہے ، جس کی موسیقی ایکٹر ان لاء اور نامعلوم افراد میں ہٹ سانگ دینے والے معروف موسیقار شانی ارشد نے دی ہے، جبکہ گانے میں محسن عباس حیدر اور صائمہ جہاں نے نہ صرف اپنی آواز کا جادوجگایا ہے، بلکہ اسے بہترین طریقے سے دیسی پنجابی رنگ میں ڈھالنے کے لیے کوئی کثر اٹھا نہیں رکھی ۔

فلم میں اس گانے کو فہد مصطفیٰ اور مہوش حیات پر فلمایا گیا ہے ،امید ہے دونوں کی جانب سے بہترین ڈانس پرفارمنس شائقین کو جھومنے پر مجبور کردیگی ۔

(جاری ہے)

گانے کے لیے کوریو گرافی کے لیے باصلاحیت کوریو گرافر نگاہ جی کی خدمات حاصل کی گئیں ہیں، جبکہ گانے کے لیے فہد مصطفیٰ اور مہوش حیات کے کلر فل کپڑوں کی ڈیزائننگ شادیوں کے سیزن کو نگاہ میں رکھتے ہوئے نومی انصاری نے کی ہے۔ "منڈے لاہور دی"شادی بیاہوں کے اعتبار سے ایک پرفیکٹ مہندی سانگ ہے، جس کی شاعری سے سے لیکر موسیقی اپنے سننے والوں کو شادی بیاہ کے ہنگاموں میں لے جائے گی۔