جامعہ کراچی: بی اے ایل ایل بی (آنرز) کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان

منگل 7 اگست 2018 21:44

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2018ء) بی اے ایل ایل بی (آنرز) سالانہ امتحانات برائے 2018 ء کے لئے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات ڈاکٹر عرفان عزیز کے اعلامیہ کے مطابق طلبا وطالبات اپنی امتحانی فیس سال اول،دوئم ،سوئم اور پنجم 10550روپے ایچ بی ایل،یوبی ایل،نیشنل بینک آف پاکستان ،ایم سی بی اور سندھ بینک کی کسی بھی برانچ میں20 اگست2018 ء تک جمع کراسکتے ہیں۔امتحانی فارم اور بینک وائوچر جامعہ کراچی کی ویب سائٹ سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔طلبہ اپنے امتحانی فارم متعلقہ دستاویزات اور فیس وائوچرکے ساتھ متعلقہ کالجز میں جمع کراسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :