لاہور ہائیکورٹ نے اے 114 سے مخدوم فیصل صالح حیات نے دوبارہ گنتی کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا

الیکشن کمیشن کو درخواست گزار کو سن کر فیصلہ کرنے کا حکم

منگل 7 اگست 2018 22:08

لاہور ہائیکورٹ نے اے 114 سے  مخدوم فیصل صالح حیات نے دوبارہ گنتی کی درخواست ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اگست2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے اے 114 سے سید مخدوم فیصل صالح حیات نے دوبارہ گنتی کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا ۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کو درخواست گزار کو سن کر فیصلہ کرنے کا حکم دیا۔ جسٹس مامون رشید فیصل صالح حیات کی درخوست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کا موقف تھا کہ این اے 114 جھنگ سے قومی اسمبلی کی نشست پر انتخاب لڑا اور دوسرے نمبر پر رہا ۔

(جاری ہے)

مسترد شدہ وٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد میرے ووٹوں میں 208 وٹوں کا اضافہ ہوا۔پی ٹی آئی کے امیدوار محبوب سلطان 589 ووٹوں سے کامیاب قرار پائے ۔ریٹرنگ افسر نے 10 پولنگ اسٹیشنز کی دوبارہ گنتی کروائی تو لیڈ 538 وٹوں کی رہ گئی۔ این اے 114 سے مسترد شدہ وٹوں کی تعداد 12 ہزرا 970 تھی۔ ریٹرنگ افسر کو پورے حلقے کی گنتی کی درخواست دی جو مسترد کردی گئی۔ درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ عدالت پورے حلقے کی مکمل گنتی کا حکم دے۔