اوجی ڈی سی ایل کا ٹنڈو اللہ یار کے چاکر-1 ایکسپلوریٹری ویل سے تیل کی دریافت کا اعلان

جمعہ 1 اگست 2025 15:43

اوجی ڈی سی ایل  کا ٹنڈو اللہ یار کے  چاکر-1 ایکسپلوریٹری ویل سے تیل کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2025ء) آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے ضلع ٹنڈو اللہ یار کے چاکر-1 ایکسپلوریٹری ویل سے تیل کی دریافت کا اعلان کیا ہے۔ جمعے کو او جی ڈی سی ایل کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق یہ دریافت ٹی اے وائی ایکسپلوریشن لائسنس کے تحت کی گئی ہے جس میں او جی ڈی سی ایل کا حصہ 95 فیصد اور جی ایچ پی ایل (جی ایچ پی ایل) کا حصہ 5 فیصد ہے۔

چاکر-1 کنواں 2 جون 2025ء کو ٹی اے وائی ایکسپلوریشن لائسنس کے تحت ایکسپلورٹری کنویں کے طور پر کھودا گیا اور اسے لوئر گروفارمیشن کے اپر شیل تک 1,926 میٹر کی گہرائی تک ڈرل کیا گیا۔ وائر لائن لاگز اور ریزروائر ایویلیوایشن سروسز (آر ای ایس) لاگ کی تشریح کی بنیاد پر سینڈ-بی زون میں ڈرل سٹیم ٹیسٹ (ڈی ایس ٹی) کیا گیا جس کے بعد الیکٹریکل سبمرسبل پمپ (ای ایس پی) کے ذریعے ٹیسٹنگ کی گئی۔

(جاری ہے)

کنویں سے 32/64''چوک پر 400 پی ایس آئی ویل ہیڈ فلوئنگ پریشر کے ساتھ یومیہ 275 بیرل خام تیل کی پیداوار حاصل ہوئی۔ مزید برآں آر ای ایس کے ذریعے کی گئی فارمیشن ٹیسٹنگ کے دوران لوئر رنیکوٹ فارمیشن میں بھی تیل کی موجودگی کے شواہد ملے۔ اس کے ہائیڈروکاربن پوٹینشل کو مزید جانچنے کے لیے ایک دوسرا DST/ESP ٹیسٹ اس وقت جاری ہے۔یہ ٹی اے وائی لائسنس بلاک میں او جی ڈی سی ایل اور اس کے پارٹنر کی 13ویں کامیاب دریافت ہے جو علاقے میں تیل و گیس کے مزید امکانات کی نشاندہی کرتی ہے۔ او جی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ ملک کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے اور اس شعبے میں خود کفالت کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔\932

متعلقہ عنوان :