
پاک چین دوستی وقت کی ہر کسوٹی پر پوری اتری ہے، بدلتے چیلنجز کے باوجود پاک چین تعلقات مضبوط ہیں، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
پاک چین تعلقات باہمی اعتماد، غیر متزلزل حمایت اور مشترکہ عزم پر مبنی ہیں، چین کے دفاع، سلامتی اور ترقی میں پی ایل اے کا کردار قابل تعریف ہے، فیلڈ مارشل کا چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے 98 یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب
فیصل علوی
جمعہ 1 اگست 2025
15:10

(جاری ہے)
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے 98 ویں یوم تاسیس پر چینی مہمانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ چین کے دفاع، سلامتی اور ترقی میں پی ایل اے کا کردار قابل تعریف ہے۔
پاک چین دوستی وقت کی ہر کسوٹی پر پوری اتری ہے اور بدلتے ہوئے چیلنجز کے باوجود پاک چین تعلقات مضبوط ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے پیپلز لبریشن آرمی کو مبارکباد دیتے ہوئے چین کے دفاع، سلامتی اور قومی تعیر و ترقی میں پی ایل اے کے کردار کی تعریف کی اور دونوں ممالک کے درمیان سٹرٹیجک تعاون کی اہمیت کا بھی ذکر کیا۔بدلتی اسٹریٹجک صورتحال کے باوجود پاک چین دوستی کو ناقابل تسخیر قرار دیا اور کہا کہ پاک فوج اور پی ایل اے کے درمیان بھائیوں جیسا رشتہ ہے۔فیلڈ مارشل نے پاک فوج اور پی ایل اے کی شراکت کو مشترکہ اسٹریٹجک مفادات کا محافظ قرار دیا۔فیلڈ مارشل نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات منفرد، آزمائی ہوئی دوستی کی بنیاد پر ہیں۔ دونوں ممالک علاقائی اور عالمی چیلنجز پر مشترکہ موقف رکھتے ہیں۔ پاک چین تعلقات، باہمی اعتماد، غیر متزلزل حمایت اور مشترکہ عزم پر مبنی ہیں۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیرنے یہ بھی کہا کہ سٹریٹیجک صورتحال بدلنے کے باوجود دونوں ممالک کی دوستی ثابت قدم اور غیر متزلزل ہے۔تقریب سے خطاب میں چینی سفیر نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج نے بے مثال کردار ادا کیا۔انہوں نے پاکستان کے ساتھ اپنی اسٹریٹجک شراکت داری کیلئے چین کی غیر متزلزل حمایت اور عزم کا اعادہ کیا۔چینی سفیر نے تقریب کے انعقاد پر فیلڈ مارشل کو خراج تحسین پیش کیا۔ چینی سفیر نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج کے کردار کو سراہا۔مزید اہم خبریں
-
والد جس جیل میں قید ہیں وہاں "پینے کے گندے پانی" کی وجہ سے 10 قیدیوں کی موت ہو چکی
-
جو بھی ہوگا، دیکھا جائے گا، ہم پاکستان ضرور جائیں گے!
-
پی ٹی آئی نے 9 مئی کیسز کے فیصلوں کو روکنے کیلئے 5 اگست کی تحریک کا اعلان کیا تھا
-
ارشد شریف قتل کیس: کینیا کی عدالت نے پولیس کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دے دیا، جویریہ صدیق کا پاکستان میں انصاف کا مطالبہ
-
جو حکومت عوامی مینڈیٹ سے نہ آئی ہو، وہ عوام کا کیسے سوچے گی؟
-
آئین ہمیں احتجاجی تحریک کی اجازت دیتا ہے، آئندہ دنوں مزید جماعتیں تحریک میں شامل ہوجائیں گی
-
بلوچستان بھر میں دفعہ 144نافذ
-
لاہور میں مسافر ٹرین کو تشویش ناک حادثہ، متعدد مسافر زخمی
-
بنگلا دیش میں بجلی 25 روپے فی یونٹ اور یہاں 45 روپے کیوں ہے؟
-
پچھلے کچھ دنوں میں چینی کی فی کلو قیمت 100 روپے مہنگی ہوئی ہے
-
بجلی کی مد میں 244 ارب روپے آپ نے چوری کئے وہ تو عوام کو واپس کریں
-
حکومتی دعووں کے باوجود مہنگائی کا طوفان تھم نہ سکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.