10 کروڑ کی A1 نمبر پلیٹ خریدنے والے صنعتکار انتقال کرگئے

جمعہ 1 اگست 2025 15:35

10 کروڑ کی A1 نمبر پلیٹ خریدنے والے صنعتکار انتقال کرگئے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء)پاکستان کی مہنگی ترین اور نایاب نمبر پلیٹ خریدنے والے صنعتکار مزمل پراچہ انتقال کرگئے، وہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔

(جاری ہے)

مزمل پراچہ نے جون 2024 میں سندھ حکومت کی جانب سے فروخت کے لیے پیش کی گئی نایاب و انوکھی نمبر پلیٹس میں سے سب سے منفرد نمبر پلیٹ خریدی تھی۔انہوں نے 10 کروڑ روپے میں اے ون نمبر کی پلیٹ خریدی تھی جس کے بعد ان کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔اب اطلاعات آرہی ہیں کہ مزمل پراچہ کا دبئی میں کینسر کے باعث انتقال ہوگیا ہے۔یہ خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت بھی کی جارہی ہے۔