سپیکر قومی اسمبلی کا مرحوم صحافی ارشد وحید چوہدری کے بیٹے کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

جمعہ 1 اگست 2025 15:43

سپیکر قومی اسمبلی   کا   مرحوم صحافی ارشد وحید چوہدری کے   بیٹے  کے انتقال ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سینئر صحافی اور پارلیمنٹری رپورٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کے بانی رکن مرحوم ارشد وحید چوہدری کے جواں سال بیٹے روشان وحید کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے جواں سال بیٹے کی وفات کو مرحوم ارشد وحید چوہدری کے اہل خانہ کے لئے ایک ناقابل تلافی نقصان قرار دیا۔

جمعہ کو اپنے تعزیتی پیغام میں سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ مرحوم ارشد وحید چوہدری کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ سپیکر قومی اسمبلی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم روشان وحید کو اپنے جوار رحمت میں جگہ اور پسماندگان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطا فرمائے۔