Live Updates

ٹنڈوالہ یار ،این اے 224 کے آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لینے والے الطاف شاہ کا ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

بدھ 8 اگست 2018 22:48

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اگست2018ء) این اے 224 کے آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لینے والے الطاف شاہ بھی کھلاڑی بن گے سید الطاف شاہ نے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی صدر ایڈوکیٹ علی پلھ کے ہمراہ الطاف حسین شاہ نے ٹنڈوالہ یار پریس کلب پرپریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میں پی ٹی آئی کے منشوراور علی پلھ کی محنت سے متاثر ہو کر پی ٹی آئی میں شامل ہوا ہوں کیوں کہ میرا مقصد ٹنڈوالہ یار کی ضلعی غریب عوام کو صحت ، تعلیم اورچھوٹے کسانوں کو پانی کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے میرا مقصد غریب عوا م کی خدمت کرنا ان کے مسائل کو حل کرنے کے لئے ہر سطح پر آواز بلند کروں گا جس کے لئے میں ہفتے میں ایک دن انصاف ہائوس پر عوام کے مسائل سن کر حل کرانے کی کوشش کروں گا انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی میں شمولیت کا مقصد صرف ایک ہے ان کے اور میرے مقاصد ایک جیسے ہیں وہ بھی پاکستان سے محبت کرتے ہیں اور میں بھی پاکستان سے محبت کرتا ہوں ان کی بھی اولین ترجیح دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ہے تو میرا مقصد بھی دکھی انسانیت کی خدمت ہے الیکشن میں مجھے کروڑوں روپے کی آفر ہوئی کہ میں الیکشن سے دستبردار ہوجائوں لیکن میں صرف عوام کے لئے الیکشن لڑا تاکہ جیت کر عوام کی خدمت کرسکوںاس موقع پر ضلع صدر پی ٹی آئی ایڈوکیٹ علی پلھ نے کہا کہ ہم الطاف حسین شاہ کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے عمران خان کے نظریے فلسفے اور منشور سے متاثر ہوکر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا اورسید الطاف شاہ اپنے بھائیوں مریدوں اور دیگر برادری کے ساتھ شامل ہوئے ہیں ہم ان تمام افراد کو کپتان کا کھلاڑی بننے پر خوش آمدید کرتے ہیں اور جلد ضلع ٹنڈوالہ یار کی مزید اہم شخصیات بھی پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کریں گی اس موقع پر سینئر نائب صدر وجاہت حسین قائم خانی ، علی نواز چوہان ، ودیگر بھی موجود تھے ۔

#
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات