ڈپٹی کمشنر غلا م صغیر شاہدکی زیر صدارت چکوال مندرہ روڈ اور چکوال سوہاوہ روڈ کے حوالے سے جائزہ اجلاس

بدھ 8 اگست 2018 23:19

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2018ء) ڈپٹی کمشنر غلا م صغیر شاہدکی زیر صدارت ڈی سی آفس میں چکوال مندرہ روڈ اور چکوال سوہاوہ روڈ کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اے ڈی سی آر تنویر الرحمان، این ایل سی کے لیفٹیننٹ کرنل ساجد، ایکسین پی ڈبلیو ڈی، نیسپاک، واپڈا، سوئی گیس، ٹیلی فون، ایکسین پبلک ہیلتھ، ایکسین ہائی وے ،چیئرمین بلدیہ کے علاوہ ڈ پٹی ڈائریکڑپلاننگ اور دیگر متعلقہ افسران شریک تھے۔

اجلاس میں پنڈی بائی روڈ کی تعمیر میں حامل رکاوٹ کو دور کرنے کے لئے اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں پی ڈبلیو ڈی، نیسپاک اور این ایل سی کے افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جو موقع پر جا کر ڈیزائن نقشہ کے مطابق روڈ کی نشاندہی کر کے دس یوم کے اندر اپنی رپورٹ پیش کریں تاکہ کا م کا آغازجلد از جلد کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء ڈپٹی کمشنر غلا م صغیر شاہدکی زیر صدارت چکوال وعولہ واٹر سپلائی کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا اجلاس اے ڈی سی آر ، اے ڈی سی جی ،ایکسین پبلک ہیلتھ ، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ، ڈی ایس پی ۔

یوزرکمیٹی کے ممبران کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔اجلاس میں ایکسین پبلک ہیلتھ نے بتایا کے وعولہ واٹر سپلائی سکیم تین کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کر کے لوکل کمیونٹی کے حوالے کی گئی تاکہ واٹر سپلائی سکیم مقامی افراد پر مشتمل یوزر کمیٹی واٹر سپلائی سکیم اچھے انداز میں چلائے ۔اجلاس کو یوزر کمیٹی کے حاجی محمد اسماعیل نے بتایا کہ واٹر سپلائی سے تقریبا 1300کنکشن ہیں اس میں سے تقریبا 550اپنا بل باقائد گی سے دے رہے ہیںجبکہ 750کی ادایگی نہیں ہو رہی ۔

مزید بتایا کہ کچھ افراد نے مین لائن سے غیر قانونی کنکشن لگا رکھے ہیں جس پر ڈپٹی کمشنر چکوال نے ایکسین پبلک ہیلتھ کو ہدایت کی کے وہ گاوں میں کمیونٹی کے افراد کو بلا کر موجودہ یوزر کمیٹی پر اعتماد کے حوالے سے رائے لی جائے اور بعد ازاں واٹر سپلائی سکیم کے بل کی وصولی اور غیر قانونی کنکشن کے حوالے سے مقامی انتظامیہ اور پولیس سے مل کر بھر پور کاروائی کی۔

متعلقہ عنوان :