Live Updates

اسلام آباد،ہم ڈیم بنانے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کریں گے،اسدعمر

پاکستان کا قرضہ 94ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے جبکہ 2013میں یہ 61ارب ڈالر تھا،ہم نجکاری کریں گے لیکن اسٹریٹجک اداروں کی کبھی بھی نجکاری نہیں ہونی چاہیئے، تحریک انصاف کے کسی رہنما پر کرپشن کا کیس ہوا تو عمران خان اس بارے میں سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں گے،رہنما تحریک انصاف کی نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 8 اگست 2018 23:56

اسلام آباد،ہم ڈیم بنانے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کریں گے،اسدعمر
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اگست2018ء) تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ ہم ڈیم بنانے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کریں گے۔ پاکستان کا قرضہ 94ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے جبکہ 2013میں یہ 61ارب ڈالر تھا۔ پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر بہت حد تک گر چکے ہیں۔ ہم نجکاری کریں گے لیکن سٹرٹیجک اداروں کی کبھی بھی نجکاری نہیں ہونی چاہیئے۔

مسلم لیگ (ن) نی5برسوں میں ایک بھی ادارے کی نجکاری نہیں کی۔ اگر تحریک انصاف کے کسی رہنما پر کرپشن کا کیس ہوا تو عمران خان اس بارے میں سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں گے ۔ پاکستانیوں کا200ارب ڈالر سوئس بینکوں میں پڑا ہوا ہے ہم حکومت میں آنے کے بعد لوٹی گئی رقم واپس لائیں گے اور اس مقصد کے لئے ٹاسک فورس تشکیل دیں گے جو ٹیکنیکل لوگوں پر مشتمل ہو گی۔

(جاری ہے)

بدھ کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ پاکستان نے پہلے بھی مشکلات دیکھی ہیں ہم ان مشکلات سے نکل آئیں گے۔ بیرون ملک پاکستانی پاکستان کے لئے بہت کچھ کرنا چاہتے ہیں وہ عمران خان پر بہت اعتبار کرتے ہیں۔ لاکھوں ڈالر شوکت خانم کو چندے کی صورت میں بہت بھیجتے ہیں۔ ہم ڈیم بنانے کے معاملے کو ترجیح دیں گے ۔ ہمیں اپنے ریسرچ کے اداروں کو دوبارہ سے فعال کرنا ہے ۔

غربت کے خاتمہ کے لئے زراعت کو اپ گریڈ کرنا پڑے گا۔ مسلم لیگ (ن) 5برسوں میں ایک ادارے کی بھی نجکاری نہیں کر سکی۔ سٹرٹیجک اداروں کی کبھی بھی نجکاری نہیں ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے کسی رہنما پر کرپشن کا کیس ہوا تو عمران خان سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں گے، نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے لئے مختلف شعبوں کی نجکاری کی جائے گی۔

زیادہ تر روزگار کے مواقع نجی شعبہ میں ہوتے ہیں۔ صحت تعلیم اور انصاف ہمارا ہدف ہے۔ ملک میں سیر و سیاحت کے بے پناہ مواقع ہیں اور ہمارے ہاں سیر و سیاحت میں اضافہ بھی ہوا ہے۔ سٹیٹ بینک نے جہاں محسوس کیا وہاں کارروائی کی ہے۔ ہم اداروں کی مضبوطی پر یقین رکھتے ہیں۔ مالی معاملات کے معاملے پر ہم دوست ممالک ، بیرون ملک پاکستانی اور آئی ایم ایف سمیت تمام آپشن استعمال کر سکتے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات