سعودی عرب کا فیس بڑھانے پر مقامی نجی یا غیر ملکی سکولوں کے خلاف کارروائی کا عندیہ

جمعرات 9 اگست 2018 11:30

ریاض۔09 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2018ء) سعودی عرب کی وزارت تعلیم نے کہا ہے کہ مقامی نجی یا غیر ملکی سکولوں کی فیس بڑھانے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ وزارت تعلیم کے ترجمان مبارک العصیمی نے ایک بیان میں والدین سے کہا کہ وہ سکولوں کی جانب سے فیس بڑھانے کی صورت میںکسی بھی غیر ملکی یا نجی سکول کے خلاف رپورٹ کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

العصیمی نے یقین دلایا کہ وزارت تعلیم خلاف ورزیوں پر کسی بھی اسکول کے ساتھ رعایت نہیں برتے گی اور تمام شکایات کو سنجیدگی سے لیا جائے گا۔ انہوں نے تمام نجی اور غیر ملکی اسکولوں کو انتباہ کیا کہ وہ تعلیمی فیس کے ضوابط کی پابندی کریں اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کا انحراف نہ کریں اور اسکول ڈریس یا کورس کی کتابیں کسی خاص دکان سے خریدنے کی پابندی نہ لگائے۔انہوں نے کہا کہ اگرکسی نے ایسا کیا تو ڈریس یا کورس کے حوالے سے اجارہ داری شمار کیا جائے گا اور اس پر مقررہ سزادی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :