Live Updates

جیل حکام جیل مینوئل کی خلاف ورزی کررہےہیں،پرویزرشید

جیل سپرنٹنڈنٹ نے نوازشریف سے ملاقات کی درخواست رد کردی، کہا گیا کہ جیل کی حدود سے چلے جائیں، پارلیمینٹرینزکوجیل کے معائنے کے حق سے بھی محروم کردیا گیا۔ن لیگی رہنماؤں کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 9 اگست 2018 15:54

جیل حکام جیل مینوئل کی خلاف ورزی کررہےہیں،پرویزرشید
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 اگست 2018ء) : پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ جیل حکام جیل مینوئل کی خلاف ورزی کررہے ہیں، جیل سپرنٹنڈنٹ نے نواز شریف سے ملاقات کی درخواست رد کردی، کہا گیا کہ جیل کی حدود سے چلے جائیں، پارلیمینٹرینزکوجیل کے معائنے کے حق سے بھی محروم کردیا گیا۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ جیل سپرنٹنڈنٹ نے نواز شریف سے ملاقات کی درخواست رد کردی ہے۔

ہمیں کہا گیا آپ لوگ جیل کی حدود سے چلے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے جیل حکام سے کہا بطورپارلیمینٹرین جیل کا معائنہ میرا حق ہے۔ پارلیمینٹرینزکوجیل کے معائنے کے حق سے بھی محروم کردیا گیا۔ پرویزرشید نے کہا کہ جیل حکام جیل مینوئل کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

مریم اورنگزیب نے کہا کہ آج نواز شریف سے ملاقات کا د ہے لیکن قائدین کو جیل کے دروازے پرہی روکا ہوا ہے۔

نوازشریف اور مریم نواز سے ملاقات کرکے ہمارے حوصلے بڑھ جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف سے ملاقات کیلئے ایک دن بڑھایا جائے تاکہ پارٹی رہنماء اور ورکرز آسانی سے ملاقات کرسکیں۔ اس موقع پر عرفان صدیقی نے کہا کہ لسٹ پتا نہیں کہاں سے بن کرآئی اس میں نام نہیں۔ مجھے کہا گیا آپ مل چکے ہیں دوبارہ نہیں مل سکتے۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ قریبی لوگوں کوملاقات سےمحروم رکھنا جبرکے مترادف ہے۔

واضح رہے مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔ انہیں ایون فیلڈ ریفرنس میں قید کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔ تاہم ان سے پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کی ملاقات کیلئے جمعرات کا دن مقرر کیا گیا ہے۔ جیل مینوئل کے باعث پارٹی رہنماء اور کارکنان ان سے ملاقات کیلئے ہر جمعرات کو اڈیالہ جیل جاتے ہیں جہاں نوازشریف کی خیریت دریافت کی جاتی ہے اور ان سے سیاسی معاملات پر مشاورت بھی کی جاتی ہے۔ تاہم آج پارٹی رہنماؤں نے اعتراض کیا ہے کہ جیل حکام کا رویہ انتہائی غیرمناسب ہے۔جیل حکام نے انہیں نوازشریف سے ملاقات کرنے سے روک دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جیل حکام جیل مینوئل کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات