ایف بی آر نے جواب نہ دینے پرحسن ،حسین نواز کی رہائشگاہ جاتی امراء کے باہر نوٹسز چسپاں کر دیئے

دونوں کو جواب جمع کروانے کیلئے ایک ماہ کی مہلت ، بعد میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ‘ ذرائع

جمعرات 9 اگست 2018 18:22

ایف بی آر نے جواب نہ دینے پرحسن ،حسین نواز کی رہائشگاہ جاتی امراء کے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2018ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے پانامہ کیس میں نوٹسز کا جواب نہ دینے پر مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادوں حسن نواز اور حسین نواز کی رہائشگاہ جاتی امراء کے باہر نوٹسز چسپاں کر دیئے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے حسن نواز اور حسین نواز کو بار ہا نوٹسز جاری کئے گئے تھے جن میں ان سے 2008ء سے 2017ء تک کی ٹیکس ریٹرن اور ویلتھ سٹیٹمنٹ مانگی گئی تھی مگر ان کی جانب سے کوئی جواب نہ دیا گیا جس پر ایف بی آر کی جانب سے کارروائی کی گئی اور جاتی امراء کے باہر نوٹسز چسپاں کیے گئے ۔

ان نوٹسز میں حسن نواز اور حسین نواز کو ایک ماہ کی مہلت دے گئی ہے ۔ اگر دونوں ایک ماہ میں جواب جمع نہیں کرواتے تو انکے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔