Live Updates

اسحاق ڈار کا نام بلیک لسٹ میں شامل ،ْ پاسپورٹ بلاک

جمعرات 9 اگست 2018 21:30

اسحاق ڈار کا نام بلیک لسٹ میں شامل ،ْ پاسپورٹ بلاک
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2018ء) وزارت داخلہ نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بلیک لسٹ کرتے ہوئے ان کا پاسپورٹ بلاک کر دیا ہے۔قومی احتساب بیورو ذرائع کے مطابق نیب کی درخواست پر اسحاق ڈار کا کا نام بلیک لسٹ میں ڈالا گیا ،ْ ان کا پاسپورٹ بھی بلاک کیا گیا۔ خیال رہے کہ اسحاق ڈار اثاثہ جات ریفرنس کے اشتہاری اور مفرور ملزم ہیں جنھیں انٹرپول کے ذریعے گرفتار کر کے پاکستان لانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

یاد رہے کہ وزارتِ داخلہ نے گزشتہ روز سابق وزیرِاعظم نواز شریف کے دونوں بیٹوں حسن اور حسین نواز کے پاکستانی پاسپورٹ بلاک کرتے ہوئے ان کے نام بھی بلیک لسٹ میں ڈال دئیے تھے۔ سابق وزیر اعظم کے بیٹے اب پاکستانی پاسپورٹ استعمال نہیں کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

حسن اور حسین نواز نیب ریفرنسز میں اشتہاری ملزم ہیں۔ان شخصیات کے علاوہ وزارتِ داخلہ نے گزشتہ روز کابینہ کمیٹی کی منظوری کے بعد پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری کا نام بھی ای سی ایل میں شامل کر دیا تھا۔

نیب راولپنڈی زلفی بخاری کی آف شور کمپنیوں کے حوالے سے تحقیقات کر رہا ہے۔دوسری جانب سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کا نام بھی ای سی ایل میں شامل کر دیا گیا ہے۔ نیب نے ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی تھی۔ فواد حسن فواد اس وقت آشیانہ ہاؤسنگ سکیم سکینڈل میں نیب کی حراست میں ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات