پرویز رشید اور عرفان صدیقی کو نوازشریف سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی

جمعرات 9 اگست 2018 21:34

پرویز رشید اور عرفان صدیقی کو نوازشریف سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2018ء) لیگی سینیٹر پرویز رشید اور عرفان صدیقی کو میاں نوازشریف سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ جیل سپرنٹنڈنٹ نے نواز شریف سے ملاقات کی درخواست رد کردی، ہمیں کہا گیاآپ لوگ جیل کی حدود سے چلے جائیں ،ْمیں نے جیل حکام سے کہا کہ بطور پارلیمنٹرین جیل کا معائنہ میرا حق ہے لیکن نوازشریف کی وجہ سے ہمیں اس حق سے بھی محروم کردیا گیاہے۔

عرفان صدیقی کے مطابق لسٹ پتہ نہیں کہاں سے بن کرآئی اس میں نام نہیں، مجھے کہا گیا آپ مل چکے ہیں دوبارہ نہیں مل سکتے، اس طرح قریبی لوگوں کو ملاقات سے محروم رکھنا جبر کے مترادف ہے۔مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ملاقات کا دورانیہ ایک سے بڑھا کر 2 یا 3 دن کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔