17-18 میں زرعی قرضوں کی تقسیم بڑھ کر 972.6 ارب روپے ہوگئی
جمعرات 9 اگست 2018 23:02
(جاری ہے)
تاہم اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے زرعی قرضے کی تقسیم کے ہدف کو حاصل کرنے اور حکومت کے متعین کردہ بجٹ کے مختلف اقدامات پر عملدرآمد کے حوالے سے مربوط کوششیں کیں۔
ان کوششوں میں زرعی قرض دینے والے اداروں کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی، بینکوں کو زرعی فنانسنگ کو قابل عمل کاروبار کے طور پر اختیار کرنے کے حوالے سے آمادہ کرنے، فنانسنگ کے نئے شعبے دریافت کرنے، ویلیو چین فنانسنگ، قرضے کی ڈجیٹائزیشن، ویئر ہاوس رسیٹ فنانسنگ اور چھوٹے اور محروم کاشتکاروں کے لیے کریڈٹ گارنٹی اسکیم پر عملدرآمد وغیرہ شامل ہیں۔اس کے علاوہ اسٹیٹ بینک نے زرعی قرضے کو ترویج دینے کے لیے مختلف اقدامات کیے جن میں علاقائی اہداف مختص کرنا، زرعی یونیورسٹیوں میں جاب فیئر منعقد کراکے اے سی اوز کی بھرتی اور اہداف کے حصول کے لیے بینکوں سے مسلسل رابطے میں رہنا شامل ہیں۔ مزید یہ کہ نچلی سطح پر کاشتکاروں کی آگہی کے پروگراموں سے ان علاقوں میں جہاں یہ سہولتیں کم ہیں زرعی قرضوں کی تقسیم کو بہتر کرنے میں مدد ملی ہے۔مالی سال 2017-18 میں زرعی قرضے کی تقسیم کے تجزیے سے پتہ چلتا ہے کہ بڑے بینکوں نے مجموعی طور پر 523.9 ارب روپے کے زرعی قرضے دیے جو ان کے سالانہ ہدف 516 ارب روپے کا 101.5 فیصد ہے اور پچھلے سال دیے گئے 342.6 ارب روپے سے 52.9 فیصد زیادہ ہے۔ تخصیصی بینکوں کے زمرے میں زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ نے 83.2 ارب روپے تقسیم کیے جو ان کے 125 ارب روپے کے سالانہ ہدف کا 66.6 فیصد ہے جبکہ پی پی سی بی ایل نے 10.7 ارب روپے تقسیم کیے اور اپنے 15 ارب روپے کے ہدف کا 71.5 فیصد حاصل کیا۔بطور گروپ نجی بینکوں نے 200 ارب روپے کے ہدف کا 92.4 فیصد حاصل کیا اور پانچ اسلامی بینکوں نے اپنے مجموعی ہدف 20 ارب روپے کا 82 فیصد حاصل کیا۔ مزید یہ کہ مائیکروفنانس بینکوں اور مائیکرو فنانس اداروں کی کارکردگی حوصلہ افزا رہی، مجموعی طور پر ان اداروں نے اپنے سالانہ اہداف عبور کرلیے اور چھوٹے کاشتکاروں کو بالترتیب 124.8 ارب روپے اور 28.7 ارب روپے تقسیم کیے۔مزید زراعت کی خبریں
-
ساہیوال نسل کی گائے سب سے زیادہ دودھ دینے والے پالتو جانوروں میں پہلے نمبرپر آگئی
-
پاکستان بزنس فورم کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس
-
مشروم کی 150 اقسام ، ہزاروں لوگ مشروم کی ایکسپورٹ کے ذریعے قیمتی زرمبادلہ کما رہے ہیں، ترجمان آری
-
پنجاب حکومت کا اگلے 2 سالوں کے دوران کاشتکاروں کو 60 فیصد سبسڈی پر 56 اقسام کے زرعی آلات فراہم کرنے کا فیصلہ
-
کماد کے کاشتکاروں کو فصل کی گوڈی اور نائٹروجن کھاد کی دوسری قسط ڈالنے کے بعد آبپاشی کی ہدایت
-
بہاریہ مکئی کو گڑوؤں اور کونپل کی مکھی سے بچانے کے لئے کاشتکاروں کومناسب دانہ دار زہرکے استعمال کامشورہ
-
کاشتکاروں سے 44 ہزار 783 میٹرک گندم کی خریداری کا ہدف مقررکیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنرسیالکوٹ
-
فی 50 کلوگرام بیگ یوریا کی قیمت میں634روپے کا اضافہ
-
کپاس کی کاشت 15مئی سے 31مئی کے دوران مکمل کرنے کی ہدایت
-
پنجاب میں 40لاکھ ایکڑ پر کپاس کاشت کرنے کا ہدف مقرر
-
حکومت پنجاب کپاس کی پیداوار میں اضافہ کو اپنی اولین ترجیح کے طور پر لئے ہوئے ہے
-
کاشتکاربہاریہ سورج مکھی کی بہترین پیداوار کے لئے اچھے اگاؤ کاحامل بیج استعمال کر یں، محکمہ زراعت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.