Live Updates

صدر ممنون حسین نے وزارت عظمٰی کی حلف برداری کے پیش نظر دورہ ائرلینڈ ملتوی کر دیا

اگست کو صدر مملکت عمران خان سے وزارت عظمٰی کا حلف لیں گے

جمعہ 10 اگست 2018 20:29

صدر ممنون حسین نے وزارت عظمٰی کی حلف برداری کے پیش نظر دورہ ائرلینڈ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اگست2018ء) صدر مملکت ممنون حسین نے 17 اگست کو عمران خان سے وزارت عظمٰی کا حلف لینے کے لئے ائرلینڈ کا دورہ منسوخ کر دیا اور پیر 13 اگست کو قومی اسمبلی کا چار رو زہ اجلاس طلب کر لیا ہے ۔ جس میں اسپیکر ، ڈپٹی اسپیکر اور وزیر اعظم کے عہدوں کا انتخاب ہو گا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین سے نگران وزیر قانون علی ظفر نے ایوان صدر میں ملاقات کی تھی اور انہیں تجویز پیش کی تھی کہ ائرلینڈ کا دورہ ملتوی کیا جائے کیونکہ اس سے حکومت سازی کا عمل متاثر ہو سکتا ہے اور وزیر اعظم کی حلف برداری بھی التواء کا شکار ہو سکتی ہے جب کہ تحریک انصاف کی جانب سے بھی دورہ ملتو ی کرنے کی اپیل کی گئی تھی جس پر صدر ممنون حسین نے جمعہ کے روز ائرلینڈ کا نجی دورہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اب صدر مملکت 17 اگست کو عمران خان سے وزارت عظمٰی کے عہدے کا حلف لیں گے ۔

واضح رہے کہ صدر ممنون حسین نے نگران وزیر اعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کی سمری پر پیر سے چار روزہ قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کیا حس میں پہلے نو منتخب ارکان حلف اٹھائیں گے اس کے بعد دوسرے روز اسپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا الیکشن ہو گا اور اگلہ مرہلہ وزیر اعظم کے عہدے کا انتخاب ہو گا ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات