Live Updates

عمران خان نے نجم سیٹھی کو پیغام بھجوا دیا

نجم سیٹھی فوری طور پر مستعفی ہوجائیں گے، ڈائریکٹر انفرا اسٹرکچر پی سی بی خیام قیصر بھی عہدہ چھوڑ دیں،عمران خان

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 11 اگست 2018 00:50

عمران خان نے نجم سیٹھی کو پیغام بھجوا دیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10اگست 2018ء) عمران خان نے نجم سیٹھی کو پیغام بھجوا دیا۔عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نجم سیٹھی فوری طور پر مستعفی ہوجائیں گے، ڈائریکٹر انفرا اسٹرکچر پی سی بی خیام قیصر کو بھی عہدہ چھوڑ دیں۔تفصیلات کے مطابق عمران خان نے ملک میں تبدیلی لانے کے ساتھ ساتھ پاکستان کرکٹ بورڈ میں بھی تبدیلی لانے کی ٹھان لی۔

اس سلسلے مین عمران خان نے نجم سیٹھی کو پیغام بھجوا دیا۔عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نجم سیٹھی فوری طور پر مستعفی ہوجائیں گے، ڈائریکٹر انفرا اسٹرکچر پی سی بی خیام قیصر  بھی عہدہ چھوڑ دیں۔اس طرح کی خبریں پہلے سے گردش میں تھیں کہ عمران خان اقتدار میں آکر پاکستان کرکٹ بورڈ میں تبدیلیاں لائیں گے ۔یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے انتخابات 2018میں شاندار اور تاریخی کامیابی سمیٹ لی ہے۔

(جاری ہے)

اس وقت پاکستان تحریک انصاف کی قومی اسمبلی کی نشستوں کی تعداد 116 تک جا پہنچی ہے جس کے مطابق تحریک انصاف اب آزاد امیدواروں کو ساتھ ملا کر مرکز میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے۔اس کے علاوہ خیبر پختونخواہ میں تحریک انصاف کی حکومت کے لیے راستہ صاف ہے جبکہ پنجاب میں بھی تحریک انصاف کی حکومت کے امکانات روشن ہو چکے ہیں۔اس وقت 123سیٹیں تحریک انصاف کو ملنے کے قوی امکانات ہیں جس کے بعد وہ آزاد امیدواروں کو ساتھ ملا کر پنجاب کی حکومت بھی بنانے کی پوزیشن میں آ چکے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات