عمران خان کی تبدیلی کی لہربھی کےپی پولیس کوسدھارنہ سکی
سوات میں خواجہ سراؤں کو پولیس تشدد کیخلاف آواز اٹھانا مہنگا پڑگیا، پولیس نے خواجہ سراؤں کوضلع بدر کرنے کا حکم دے دیا۔میڈیا رپورٹس
ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 11 اگست 2018 18:03
(جاری ہے)
خواجہ سراؤں کی غلطی صرف اتنی ہے کہ انہوں نے اپنے اوپر ہونے والے تشدد کے ثبوت پیش کیے۔
جس پرپولیس انتقام لینے پراتر آئی۔نجی ٹی وی کے مطابق سوات پولیس نے خود ہی جعلی معاہدہ تیار کیا اور اس معاہدے پر خواجہ سراؤں سے دستخط کروا انہیں ضلع بدر کرنے کا حکم دے دیا ہے۔واضح رہے تحریک انصاف کی خیبرپختونخواہ میں 2013 سے 2018ء تک حکومت رہی ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے پانچ سالوں میں خیبرپختونخواہ میں پولیس کے نظام کوٹھیک کردیا ہے۔خیبرپختونخواہ کی پولیس کسی کیخلاف انتقامی کاروائی نہیں کرتی۔کیونکہ پولیس میں افسران کی بھرتی اور تعیناتیاں میرٹ پر کی جاتی ہیں۔ انہوں نے الیکشن 2018ء کی انتخابی مہم میں اپنے جلسے جلوسوں میں اس بات کوخو ب اجاگر کیا کہ خیبرپختونخواہ کی پولیس کی طرح پنجاب پولیس کوبھی ٹھیک کرکے دکھاؤں گا۔ پولیس سسٹم میں اصلاحات کریں گے تاکہ لوگ تھانوں میں بلا خوف وخطر اپنی فریاد لے کرجائیں۔تاہم آج سوات میں جس پرپولیس سے متعلق خواجہ سراؤں کے ساتھ ناروا سلوک اور انہیں ضلع بدر کرنے کا واقعہ سامنے آیا اس سے لگتا ہے کہ عمران خان کو حکومت میں آکر سب سے پہلا کام ایک بار پھر خیبرپختونخواہ کی پولیس کوٹھیک کرنا چاہیے، اور پھر خیبرپختونخواہ کی طرز کا سسٹم وفاق سمیت پنجاب میں بھی رائج کریں۔ تاکہ لوگوں کو بروقت انصاف کی فراہمی اور ان کی داد رسی ہوسکے۔مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.