چودھری نثار کی 2018 انتخابات میں ہار میری بد دعا کا نتیجہ ہے،ڈاکٹر عاصم

ہفتہ 11 اگست 2018 19:16

چودھری نثار کی 2018 انتخابات میں ہار میری بد دعا کا نتیجہ ہے،ڈاکٹر عاصم
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2018ء) رہنما پیپلزپارٹی ڈاکٹر عاصم حسین نے سابق وزیر داخلہ چودھری نثار کی الیکشن میں شکست کو اپنی بد دعا کا نتیجہ قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا چودھری نثار نے جو میرے ساتھ کیا اٴْن کو بد دعا لگی ہے، آج سابق وزیر داخلہ کا حشر دیکھ لیں۔ ڈاکٹر عاصم کے خلاف احتساب عدالت میں جامشورو جوائنٹ وینچر لمیٹڈ کمپنی میں 17 ارب روپے کرپشن کیس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

صحافیوں سے گفتگو میں ڈاکٹرعاصم کا کہنا تھا کہ چودھری نثار کی 2018 کے انتخابات میں ہار میری بددعا کا نتیجہ ہے اور آج انکا حشر سب کے سامنے ہے ۔ڈاکٹر عاصم کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں کچھ چیزیں لوگوں کو ناپسندیدہ ہیں حکومت ان سے بیٹھ کر بات کرے تاکہ پاکستان کو مزید اچھا بنایا جاسکے۔ عدالت نے ڈاکٹر عاصم کے خلاف کرپشن کیس کی سماعت نیب کے گواہ کی عدم حاضری کے باعث 18 اگست تک ملتوی کر دی۔