وزیراعلیٰ کاامیدوارنہیں،عمران خان کاہرفیصلہ قبول، میاں محمودالرشید
سیاسی جدوجہدخود کووزیراعلیٰ بنانے کیلئےنہیں عمران خان کووزیراعظم بنانےکیلئے کی تھی،سب سے پہلےمیں نے مریم نوازکی بیرون ملک جائیداد کےثبوت میں نے پیش کئے، پارٹی کارکنان سے گفتگو
ثنااللہ ناگرہ اتوار 12 اگست 2018 18:33
(جاری ہے)
اس موقع پر میاں محمودالرشید نے کہا کہ عمران خان ملک میں حقیقی تبدیلی لانے کیلئے پر عزم ہیں۔ ملک سے کرپشن، لوڈیشیڈنگ کا خاتمہ، بجلی پیداوار میں اضافہ، تعلیم اور صحت میں اصلاحات اور روایتی تھانہ کلچر ختم کر نیکا وقت آ گیا ہے۔ عمران خان ملک میں جو ٹرینڈ سیٹ کرنے جا رہے ہیں اس کے بعد اس نئے پاکستان میں پرانے اور کرپشن زدہ سیاستدانوں کی کوئی جگہ نہیں ہوگی۔
خوفزدہ لوگ صرف اپنی لوٹی دولت کو بچانے اور اقتدار میں ہر صورت رہنے کیلئے ایک ہو گئے۔ ہم پہلے دن سے ہی کہہ رہے ہیں کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی اندر سے ایک ہیں اور آپس میں بار یاں لگا رکھی ہیں یہ پارٹنر شپ توڑنا صرف عمران خان کا کام تھا۔ میاں محمودالرشید نے کہا کہ پیپلز پارٹی زیادہ دیر تک اپوزیشن اتحاد میں نہیں رہ سکتی، کیونکہ ایک صوبے میں حکومت ہوتے ہوئے وفاق سے ٹکر خود پیپلز پارٹی سے بہتر نہیں ہوگی۔ انہوں نے اپوزیشن ارکان سے رابطوں کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم اور پنجاب میں وزیراعلیٰ کے انتخاب میں حزب اختلاف سے بھی ووٹ ملیں گے، پیپلز پارٹی سپیڈ، ڈیزل اتحاد سے خود کو جلد الگ کر لے گی۔ میاں محمودالرشید نے مزید کہا کہ یوم آزادی نہ منانے والوں کو ملک میں رہنے اور سیاست کرنے کا بھی کوئی حق نہیں، مولانا فضل الرحمان کے بیان اور شہباز کی جانب سے اسکی تائید دونوں قابل مذمت ہے۔مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.