کے سی سی آئی کے سابق صدر،سابق مشیر وزیراعلی سندھ اور معروف بزنس مین حاجی شفیق الرحمان کو سپردخاک کردیا گیا

اتوار 12 اگست 2018 19:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2018ء) کے سی سی آئی کے سابق صدر،سابق مشیر وزیراعلی سندھ اور معروف بزنس مین حاجی شفیق الرحمان جنکا گزشتہ شب انتقال ہوگیا تھا، ان کی نماز جنازہ اتوار کو سلطان مسجد میں ادا کی گئی۔نماز جنازہ میں سندھ کے نامزد وزیر اعلی مراد علی شاہ،متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار،مہاجر قومی موومنٹ کے سربراہ آفاق احمد،پیپلز پارٹی کے رہنماراشد ربانی،وقار مہدی،نصرت مرزا،ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر زبیرطفیل،کراچی کلب کے صدرحنیف لاکھانی،سابق مشیر وزیراعلی سندھ زبیرموتی والا، عبدالرحیم جانو،معروف بلڈرسلیم ذکی،حفیظ الرحمان بٹ،منیرسلطان،ڈاکٹراختیار بیگ،اشتیاق بیگ،احمدچنائے،ذوالفقار شیخ،ہارون اگر،ندیم کشتی والا،خواجہ قطب الدین،شمیم شمسی،عبداللہ ذکی، شمیم فرپو،شمعون باقر علی،ہارون باڑی، خاورمنیر، عبدالباسط عبدالرزاق،ادریس میمن،سابق کرکٹر سلیم جعفر، ثاقب فیاض مگوں،جیندماکڈا،سلیم کپاڈیہ،انجم نثار،ناصر رنگون والا،افتخار وہرہ،شکیل ڈھینگڑا،ممتازشیخ،حسن بخشی،سلطان چالہ،بلال ملا،خالدفیروز عارفین،یونس سومرو،نعیم شریف،شیخ منظر عالم،غفار پلاسٹک والا اور دیگر افرادشریک تھے۔

(جاری ہے)

حاجی شفیق الرحمان کے ایصال وثواب کے لییقرآن خوانی آج پیر کو بعدنمازعصرتا مغرب سلطان مسجد ڈیفنس میں ادا کی جاے گی۔