ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا ،ْعید الاضحی 22 اگست کو ہوگی

اتوار 12 اگست 2018 20:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2018ء) پاکستان میں ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا جس کے بعد یکم ذوالحجہ 13 اگست اور عید الاضحی 22 اگست کو منائی جائے گی۔ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی مرکزی کا اجلاس کراچی میں ہوا جس کے بعد چیئرمین ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے چاند کی رویت کا اعلان کیا۔چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے محکمہ موسمیات کے دفتر میں اجلاس کی صدارت کی ،ْمحکمہ موسمیات نے پہلے ہی ذوالحجہ کا چاند نظر آنے کا امکان ظاہر کردیا تھا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق ذوالحجہ کا چاند گزشتہ رات 2 بج کر59 منٹ پر پیدا ہوگیا تھا اور غروب آفتاب تک چاند کی عمر 28 گھنٹے 18منٹ تھی، چاند غروب آفتاب کے بعد 56 منٹ تک افک پر موجود رہا۔عید الاضحی ذوالحجہ کی 10 تاریخ کو منائی جاتی ہے، اس دن مسلمان حج بھی کرتے ہیں جبکہ سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کا فریضہ بھی سرانجام دیتے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب میں ذو الحج کا چاند نظر آگیا تھا ،ْحج کا رکن اعظم وقوف عرفات پیر 20 اگست کو جبکہ سعودی عرب میں عید الاضحیٰ منگل 21 اگست کو ہوگی۔سعودی عرب نے پہلے ہی عید الاضحی کیلئے 11 روزہ سرکاری تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔