سانحہ بابڑہ پختون دھرتی کی تاریخ کا بدترین سانحہ ہے،شاہی سید

ہمیں اپنی عوام سے دور رکھنے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کیے گئے ہمارا حوصلہ چٹان کی طرح مضبوط ہے، تعزیتی تقریب سے خطاب

اتوار 12 اگست 2018 21:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اگست2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر شاہی سید نے کہا ہے کہ سانحہ بابڑہ پختون دھرتی کی تاریخ کا بدترین سانحہ ہے۔بابڑہ پختون خطے کا کربلا ہے بابڑہ کا یہ سبق ہے کہ ظالم ہارگیا اور مظلوم جیت گیا۔ملک کے کرتا دھرتاؤں نے ابھی تک ہوش کے ناخن نہیں لیے ہیں لاڈلے کو آگے ل لایا گیا انہوں نے کہا کہ عجیب انتخابات ہوئے کہ جیتنے والوں کو بھی اپنی جیت کا یقین نہیں آرہا ہے۔

سوال پوچھتا ہوں کہ ہمیں کب تک مختلف انداز سے دیوار سے لگایا جاتا رہے گا۔ہمیں اپنی عوام سے دور رکھنے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کیے گئے ہمارا حوصلہ چٹان کی طرح مضبوط ہے۔ہم الیکشن ہارے نہیں بلکہ ہمارا مینڈیٹ چھینا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ ہاتھ عوام نے نہیں بلکہ گنتی کے عمل میں زبردستی شامل ہونے والوں نے کیا ہے ہم گھر نہیں بیٹھیں گے بلکہ پہلے سے زیادہ قومی جدوجہد کریں گے۔

(جاری ہے)

پارٹی کو مزید جدید خطوط پر استوار کریں گے۔آنے والی جدوجہد کے لیے صف بندی کریں گے۔اپنی سیاسی جدوجہد کو مزید تیز کریں گے۔مسلط ٹولے کو جلد دن میں تارے دکھائیں گے۔انتخابات کے نام پر جو کچھ ہوا پوری قوم کو معلوم ہے۔تعزیتی تقریب سے صوبائی جنرل سیکریٹری یونس خان بونیری،مرکزی رہنماء امیر نواب خان،اورنگزیب بونیری،آصف خان ،نصیب االہ اورکزئی،عبدالقیوم سالارزئی،انورزیب،شیر خان آفریدی،سمیت دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :