ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا،یکم ذوالحجہ 13 اگست،عید الاضحیٰ 22 اگست کو منائی جائے گی

اتوار 12 اگست 2018 22:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2018ء) پاکستان میں ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا جس کے بعد یکم ذوالحجہ 13 اگست اور عید الاضحیٰ 22 اگست کو منائی جائے گی۔

(جاری ہے)

ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی مرکزی کا اجلاس کراچی میں ہوا جس کے بعد چیئرمین ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے چاند کی رویت کا اعلان کیا۔#