چمن میں نامعلوم افراد کا موٹرسائیکل میں نصب بم کے زریعے سیکورٹی فور سزکی گاڑی پر حملہ ،ایک شہری شہید جبکہہ ایف سی اہلکاروں سمیت15افراد زخمی ہوگئے،دھماکے میں10کلو گرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا

پیر 13 اگست 2018 00:00

چمن۔12 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2018ء) چمن میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قرقیب دھماکے کے نتیجے میں ایک شہری شہید جبکہ 4سیکورٹی اہلکاروں سمیت15افرادزخمی ہوگئے۔ ایس ایچ او چمن سٹی محمد انورنے بتایا کہ اتوار کو چمن کے علاقے مال روڈ پر نامعلوم دہشت گردوں نے موٹرسائیکل میں نصب بم کے ذریعے سیکورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا جسکے نتیجے میں ایک شہری کامران ولد عبدالجبار شہید جبکہ جبکہ ایف سی اہلکاروں سمیت 15افراد محمدندیم ، محمد رحمن ،شہری سعد اللہ ،عتیق اللہ ، حبیب اللہ ، عبدالقیوم ،احمد علی ، زین اللہ ،نذیر احمد ، احسان اللہ ، عبدالروف ، رحمت اللہ ، اسد اللہ زخمی ہوگئے۔

انہوں نے بتایا کہ دھماکے سے سیکورٹی فورسز کی گاڑی سمیت 5گاڑیوں ،7موٹرسائیکلوں اور متعدد دکانوں کو نقصان پہنچادھماکے کے بعد گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں میں آگ بھڑک اٹھی فائر بریگید کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ نعش اورزخمیوں کو فوری طورپر ہسپتال پہنچادیا گیا جہاں نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔ بم ڈسپوزل کے ذرائع کے مطابق ریموٹ کنٹرول بم ایک مو ٹرسائیکل میں نصب کیا گیا دھماکے میں 10کلو گرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا۔ دھماکے کے بعد پولیس اور ایف سی نے موقع پرپہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لیکرمال روڈ کو ہر قسم کی آمدورفت کیلئے بند کردیااور مزید تحقیقات شروع کردیں ۔