آگے بڑھنے کے لئے ملک میں جمہوریت کا تسلسل ضروری ہے، حنا ربانی کھر

پیر 13 اگست 2018 11:33

آگے بڑھنے کے لئے ملک میں جمہوریت کا تسلسل ضروری ہے، حنا ربانی کھر
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2018ء) سابق وزیر خارجہ اور پیپلز پارٹی کی نومنتخب رکن قومی اسمبلی حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ آگے بڑھنے کے لئے ملک میں جمہوریت کا تسلسل ضروری ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو پارلیمنٹ ہائوس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کے بعد ملک میں نئی حکومت قائم ہونے جا رہی ہے۔ جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کو قائم کرنا وقت کی ضرورت ہے، جمہوری عمل آگے بڑھے گا تو اس سے عوام کے مسائل حل کرنے میں بھی مدد ملے گی۔