پارلیمنٹ میں مثبت تنقید کریں گے، اپوزیشن کا اتحاد برقرار رہے گا، رانا تنویر حسین

پیر 13 اگست 2018 14:18

پارلیمنٹ میں مثبت تنقید کریں گے، اپوزیشن کا اتحاد برقرار رہے گا، رانا ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ جمہوری عمل کو آگے بڑھانے کے لئے صاف و شفاف انتخابات ضروری ہیں، ماضی میں 2013ء کے عام انتخابات میں دھاندلی نہیں ہوئی جبکہ دھرنا ڈرامہ تھا۔

(جاری ہے)

پیر کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جمہوری عمل کو آگے بڑھانے کے لئے صاف و شفاف انتخابات ناگزیر تھے، ہم پارلیمنٹ میں مثبت تنقید کریں گے اور جمہوری عمل کو آگے بڑھانے کے لئے ایسا کوئی کام نہیں کریں گے جس سے جمہوریت کو نقصان پہنچے۔

انہوں نے کہا کہ 2013ء کے عام انتخابات میں دھاندلی نہیں ہوئی تھی، دھرنا ایک ڈرامہ تھا۔ رانا تنویر نے کہا کہ پیپلزپارٹی ایک جمہوری جماعت ہے ان کی سیاست کا نظریہ اپنا ہے تاہم اپوزیشن کا اتحاد برقرار رہے گا۔