Live Updates

عمران اسماعیل نےگورنربننےسےقبل ہی قانون کی دھجیاں اڑا دیں

عمران اسماعیل نے بغیر رجسٹریشن قیمتی گاڑی پرفینسی نمبر پلیٹ لگا لی، شہر بھر میں گھومتی گاڑی ٹریفک پولیس کی نظروں سے بھی اوجھل رہی۔میڈیا رپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 13 اگست 2018 17:29

عمران اسماعیل نےگورنربننےسےقبل ہی قانون کی دھجیاں اڑا دیں
کراچی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 اگست 2018ء) : پاکستان تحریک انصاف کے عمران اسماعیل نے گورنر سندھ کا حلف اٹھانے سے قبل ہی قانون کی دھجیاں اڑادیں،عمران اسماعیل نے بغیر رجسٹریشن قیمتی گاڑی پرفینسی نمبر پلیٹ لگا لی،شہر بھر میں گھومتی گاڑی ٹریفک پولیس کی نظروں سے بھی اوجھل رہی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کے اپنوں نے ہی نئے پاکستان میں تبدیلی کے نعرے کوروندناشروع کردیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے قریبی اور باعتماد پارٹی رہنماء عمران اسماعیل کو گورنر سندھ نامزد کیا لیکن عمران اسماعیل نے نامزدگی کے فوری بعد خود کوگورنر سندھ سمجھنا شروع کردیا۔نامزد گورنرسندھ عمران سماعیل نے بغیر رجسٹریشن قیمتی گاڑی پرفینسی نمبر پلیٹ لگا لی۔شہر بھر میں گھومتی یہ گاڑی ٹریفک پولیس کی نظروں سے بھی اوجھل رہی۔

(جاری ہے)

ابھی تبدیلی کا نعرہ اپنی بلندیوں پر ہے جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے نئے پاکستان کی بنیاد رکھی جارہی ہے ۔ لیکن عمران اسماعیل نے فی الحال پرانے پاکستان کے بنائے ہوئے قوانین کو روندنا شروع کردیا ہے۔ جس پر عوام اور سیاسی جماعتوں کے کارکنان نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے تحریک انصاف کی جانب سے سابق گورنروں کے مستعفی ہونے کے بعد سندھ، بلوچستان اور پنجاب کے گورنروں کو نامزد کیا جا چکا ہے۔

گورنرپنجاب کیلئے چوہدری سرور،خیبر پختونخواہ میں شاہ فرمان کو گورنر نامزد کیا گیا ہے۔ اسی طرح سندھ میں عمران اسماعیل کو گورنر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ عمران خان نے اپنے فاتحانہ خطاب میں کہا تھا کہ ان کے تمام گورنرزبھی گورنرہاوسز میں نہیں رہیں گے۔ تاہم عمران اسماعیل نے گورنر بننے کے بعد سندھ کے گورنر ہاؤس میں رہائش رکھنے کا اعلان کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ گورنرہاؤس سندھ قائداعظم کی رہائش گاہ بھی رہی ہے تاہم گورنر ہاؤس کے اخراجات کم کیے جائیں گے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بڑےہاوسز کے بارے میں پارٹی کے پروگرام پرعمل کیا جائے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات