محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس

پیر 13 اگست 2018 18:17

محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پیر کو یہاں پارٹی صدر محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ہوا۔

(جاری ہے)

جس میں مسلم لیگ (ن) کے ارکان اسمبلی سردار ایاز صادق، مریم اورنگزیب، خواجہ محمد آصف، برجیس طاہر، رانا تنویر حسین، انجینئر خرم دستگیر، احسن اقبال، مرتضیٰ جاوید عباسی، رانا ثناء اللہ سمیت دیگر نو منتخب ارکان قومی اسمبلی اور راہنمائوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں قائد ایوان، سپیکر و ڈپٹی سپیکر کے انتخابات سمیت دیگر اہم امور پر مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) پارلیمنٹ کے اندر بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی۔