اعلیٰ و ثانوی تعلیمی بورڈلاہور میں جشن آزادی (کل) شان و شوکت سے منایا جائے گا

پیر 13 اگست 2018 20:50

لاہور۔13 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2018ء) اعلیٰ و ثانوی تعلیمی بورڈلاہور میں جشن آزادی شان و شوکت سے منایا جائے گا۔ (کل) 14اگست بروز منگل کو یوم آزادی کی تقریبات کا آغاز چیئرمین لاہور بورڈ پروفیسر چودھری محمد اسما عیل صبح 08:00بجے قومی پرچم لہرا کر کریں گے۔

(جاری ہے)

تقریب میں سیکرٹری بورڈ ڈاکٹر ریحانہ الیاس ، کنٹرولر بورڈکے علاوہ دیگر افسران و سٹاف شریک ہوگا۔ لاہور بورڈ کی عمارت کو برقی قمقوں سے روشن کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :