پی بی اے کا ڈیمز فنڈ میں ایک کروڑکا چیک جمع

پی بی اے وفد کی چیف جسٹس سپریم کورٹ سے ملاقات، وفد نے ڈیموں کی تعمیر کیلئے چیف جسٹس ثاقب نثارکی کوششوں کو سراہا۔اعلامیہ پی بی اے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 13 اگست 2018 19:25

اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 اگست 2018ء) : پاکستان براڈ کاسٹر ایسوسی ایشن نے ڈیمز فنڈز میں ایک کروڑ روپے جمع کر وا دیے، پی بی اے وفد نے چیف جسٹس سپریم کورٹ سے ملاقات میں چیک پیش کیا، وفد نے ڈیموں کی تعمیر کیلئے چیف جسٹس پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن(پی بی اے) کے وفد نے چیف جسٹس سپریم کورٹ سے ملاقات کی، جس میں پی بی اے وفد نے چیف جسٹس سپریم کورٹ کو ڈیمز فنڈز کیلئے عطیہ پیش کیا۔

پی بی اے وفد نے میاں عامر محمود کی قیادت میں چیف جسٹس کودیامر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم کے لیے ایک کروڑ روپے کا چیک پیش کیا۔ اس سے قبل گزشتہ روز چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثار نے دیا میر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم کیلئے فنڈ قائم کر رکھا ہے۔

(جاری ہے)

ڈیمز فنڈز میں اربوں کی روپے کی رقم جمع ہوچکی ہے۔ ڈیمز فنڈز میں پاک فوج ، پولیس ، سمیت مختلف حکومتی محکموں اورنجی اداروں نے بھی خطیر رقم جمع کروائی ہے۔

اس کے علاوہ مخیرحضرات نے بھی کھلے دل کے ساتھ پیسے جمع کروائے ہیں۔آج پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے ملازمین نے بھی ڈیمز فنڈ میں8 کروڑ روپے عطیہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان اٹامک انرجی کمیشن شاہد ریاض خان نے کہا کہ سینیرافسران کی 3 دن اورجونیئرکی2 دن کی تنخواہ ڈیم فنڈ میں عطیہ کریں گے۔ جس کے تحت تقریباً 8 کروڑروپے ڈیم فنڈ میں جمع کرائے گئے ہیں۔

دوسری جانب آٹھ اگست کودیا مر بھاشااور مہمند ڈیم پر جلد تعمیر اتی کام کے آغاز اور دونوں منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لئے ڈیمز عملدرآمد کمیٹی نے اپنی سفارشات سپریم کورٹ میں پیش کر دیں۔ سپریم کورٹ نے اِن سفارشات کی توثیق کر دی ہے، جس کے بعد طویل عرصہ سے تعمیراتی کام کے منتظر اِن دونوں منصوبوں پر کام کا جلد آغاز ممکن ہوگیاہے ۔سپریم کورٹ نے مہمند ڈیم پراجیکٹ کے لئے سابق مہمند ڈیم ایجنسی میں زمین کی جلد از جلد خریداری پر مبنی سفارش کی بھی توثیق کر دی۔