انڈرگریجوایٹ ڈگری پروگرامز میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد نے درخواستوں کی تاریخ میں 15اگست تک توسیع کر دی

پیر 13 اگست 2018 22:38

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2018ء) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد نے انڈرگریجوایٹ ڈگری پروگرامز میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ میں مطلوبہ نمبرحاصل کرنے والے اُمیدواروں سے درخواستیں طلب کرنے کی تاریخ میں 15اگست تک توسیع کر دی ہے۔ یونیورسٹی کے کنونیئر ایڈمشن کمیٹی پروفیسرڈاکٹر شہباز طالب ساہی کے مطابق اہل امیدواروں سے کہا گیا ہے کہ وہ 15اگست تک یونیورسٹی ویب سائٹ کے ذریعے اپنے آن لائن درخواست فارمز کی تکمیل کر سکیں گے ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر آف ویٹرنری میڈیسن (ڈی وی ایم)‘ فارم ڈی اور انجینئرنگ فیکلٹی کے ڈگری پروگرامز میں داخلہ کیلئے انٹری ٹیسٹ میں کم سے کم 50نمبردرکار ہونگے جبکہ دیگر ڈگری پروگرامز میں میٹرک‘ انٹرمیڈیٹ (پارٹ اول) اور انٹری ٹیسٹ میں حاصل کردہ نمبروں کی بنیاد پر داخلہ ہوگا۔ واضح رہے کہ انٹرمیڈیٹ (پارٹ ون) کی بنیاد پر کیا جانیوالا عارضی داخلہ اسی صورت میں حتمی تصور ہوگا جب اٴْمیدوار انٹرمیڈیٹ (سال دوم ) یا مساوی امتحان میں بھی کم سے کم درکار اہلیت پر پورا اترتا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :