نیب بدعنوانی کیخلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر سختی سے کار بند، بدعنوان عناصر کا تعاقب جاری رکھے گا،عرفان نعیم منگی
تمام شراکت داروں کی مشترکہ کوششوں سے بدعنوانی پر قابو پایا جا سکتا ہے،ڈی جی نیب راولپنڈی کا تقریب سے خطاب
پیر 13 اگست 2018 23:11
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ نیب بدعنوانی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر سختی سے کار بند ہے۔ اس سلسلے میں تمام شراکت داروں کی مشترکہ کوششوں سے بدعنوانی پر قابو پایا جا سکتا ہے۔
ٹیلی ٹائون پرائیویٹ لمیٹڈ اسلام آباد اور دیگر کے خلاف سی ڈی اے سے این او سی حاصل کئے بغیر سکیم کی تشہیر کے ذریعے عام لوگوں سے 313 ملین روپے غیر قانونی طریقے سے ہتھیانے کا کیس تھا جنہوں نے 2004ء سے 2007ء کے دوران 2330 فائلز و پلاٹ فروخت کئے۔ نیب میں تقریباً دو سو ممبران نے 30 ملین روپے کے دعوے دائر کئے۔ سوسائٹی کی مینجمنٹ نے نیب میں زیر التواء کلیمز پر پلی بارگین کی درخواست کی اور اس سلسلے میں 30.02 ملین روپے کی پلی بارگین منظور کر لی گئی ہے۔ پہلے مرحلے میں نیب راولپنڈی نے 42 متاثرین میں 9.66 ملین روپے کی رقم تقسیم کر دی تھی جبکہ دوسرے مرحلے میں 8 متاثرین کو 1.88 ملین روپے کی رقوم ادا کی گئی ہیں۔ علاوہ ازیں بدعنوانی اور اختیارات کے غلط استعمال سے متعلق ریفرنس سرکار بنام ڈاکٹر سی ایم انور و دیگر میں 8.1 ملین روپے کی رقم وصول کر کے پی اے آر سی کے موجودہ چیئرمین کے حوالے کی گئی ہے۔ اس کیس میں ملزم مظفر نشاط سابق اے ڈی۔ پی اے آر سی نے پرچیز کمیٹی کے ممبر کی حیثیت سے پرچیز رولز اور فنانس رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ڈیلرز کو ایڈوانس ادائیگیوں کی سفارش کی۔ یہ پیشگی ادائیگیاں اس وقت کے چیئرمین پی اے آر سی (ملزم سی ایم انور خان) کی منظوری سے بغیر گارنٹی کے کی گئیں اس طرح گاڑیوں کی خریداری کی گئی اور زیادہ نرخوں اور جعلی ٹرانسفر کی صورت میں پی اے آر سی کے اکائونٹ سے الفا موٹرز اینڈ ونگز موٹرز کو 9.7 ملین روپے کی ادائیگیاں کی گئیں۔ ملزمان نے اپنے عہدے کا غلط استعمال کرتے ہوئے بدعنوانی کے ذریعے گاڑیوں کی بھاری نرخوں پر خریداری اور جعلی فارم کو پیشگی ادائیگیوں کے ذریعے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا۔ نیب راولپنڈی نے اس کیس میں 8.1 ملین روپے کی رقم وصول کر کے چیئرمین پی اے آر سی ڈاکٹر یوسف ظفر کے حوالے کر دی ہے۔مزید اہم خبریں
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا،ٹوبیکو، کھاد اور سیمنٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے معاہدےمیں فراڈ کی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے ، وزیر اعظم ..
-
الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کرلیا
-
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.