چکوال سے 3خواتین قومی اور پنجاب اسمبلی میں پہنچ گئیں
آسیہ امجد اور فوزیہ بہرام تحریک انصاف جبکہ مہوش سلطانہ مسلم لیگ نون کے ٹکٹ پر مخصوص نشتشوں کے لیے نامزدہوئیں
میاں محمد ندیم منگل 14 اگست 2018 11:52
(جاری ہے)
تاہم ایک گھریلو خاتون آسیہ امد کا چکوال سے انتخاب ایک انقلابی اقدام قرار دیا جارہا ہے، جبکہ انہوں نے 2 سال قبل ہی تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی۔تحریک انصاف شمالی کے سینئر نائب صدر راجہ یاسر ہمایوں سرفراز کا کہنا ہے کہ آسیہ امجد نے چکوال میں خواتین ونگ کو مضبوط بنانے کے لیے سخت محنت کی ہے اور وہاں خواتین کو پارٹی کے لیے متحرک کیا۔
تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کی نشست این اے 60 (اب این اے 64) کا صدر بنایا گیا تھا اور انہوں نے رواں برس جنوری میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں پی پی 20 (اب پی پی 21) کی انتخابی مہم میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ان کی صلاحیتوں اور کاردگی سے متاثر ہو کر تحریک انصاف نے انہیں اپنی ترجیحی فہرست میں 22ویں نمبر پر جگہ دی تھی تاہم پنجاب اسمبلی میں نشستوں کی تعداد 120 سے زائد ہونے پر اسے خواتین کی 33 نشستیں حاصل ہوئیں۔چکوال سے ہی خواتین کی مخصوص نشستوں پر تحریک انصاف کے ٹکٹ پر اسمبلی پہنچنے والی خاتون فوزیہ بہرام ہیں جنہیں قومی اسمبلی کے لیے پارٹی ٹکٹ ملا جبکہ وہ اس سے قبل 2 مرتبہ رکن پنجاب اسمبلی بھی منتخب ہوچکی ہیں، انہوں نے 1988 اور 1990 کے انتخابات میں سردار غلام عباس کو شکست سے دوچار کیا تھا۔فوزیہ بہرام 1988 اور 1990 میں جنرل نشست پر رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہونے والی واحد خاتون تھیں، جبکہ 2008 میں وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر خواتین کی مخصوص نشست پر رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئیں تھیں۔ضلع چکوال کی تیسری خاتون مہوش سلطانہ ہیں جو دوسری مرتبہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر خواتین کی مخصوص نشست سے پنجاب اسمبلی میں پہنچیں گے۔مہوش سلطانہ نے اپنے حلقے میں کئی کام کیے ہیں، جبکہ ان کے والد مرحوم راجہ عظمت حیات بھی 1993 اور 1997 میں رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوچکے ہیں۔ان کی والدہ غزالہ فرحت بھی خواتین کی مخصوص نشست پر 2008 کے انتخابات میں رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئیں تھیں تاہم وہ 2009 میں انتقال کر گئیں۔مہوش سلطانہ نے اپنی کارکردگی سے مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت کو متاثر کیا اور پارٹی لیڈر شپ نے انہیں صوبے میں خواتین کی مخصوص نشستوں کے لیے اپنی ترجیحی فہرست میں دوسرے نمبر پر رکھا تھا۔مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.