لاہور، المحمدیہ سٹوڈنٹس کے زیر اہتمام یوم آزادی پاکستان کے حوالے ملک کے مختلف شہروں میں موٹر سائیکل ریلیوں کا اہتمام
منگل 14 اگست 2018 22:37
(جاری ہے)
اس موقع پرالمحمدیہ سٹوڈنٹس کے ذمہ داران نے خصوصی گفتگو کی۔لاہور میں المحمدیہ سٹوڈنٹس کی طرف ایک بڑی موٹر سائیکل ریلی کا اہتمام کیا گیا۔
ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مسئول المحمدیہ سٹوڈنٹس پاکستان عبدالحنان خالدکا کہنا تھاکہ تحریک آزادی پاکستان میں برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں نے بہت اہم کردار ادا کیا۔ ہمارے آبائو اجداد کی انتھک محنتوںاور لازوال قربانیوں بعد پاکستان کا حصول ممکن ہوا۔ الگ وطن کی خاطر اپنے مال و جائیدادیں، گھر بار اور کاروبار کو چھوڑنا پڑا۔سینکڑوں میل پر محیط پر خطر سفر میں اپنے رشتہ داروں اور عزیزواقربا کی قربانیوںکی بعد پاکستان حاصل ہوا۔ آج ہمیں اپنی نئی نسل کو تحریک آزادی پاکستان کے احوال سے آگاہ کرنے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ تحریک پاکستان میں طلبا نے ناقابل فراموش کردار ادا کیا۔ قائد اعظم محمد علی جناح کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے مسلمان طلبا نے مسلم لیگ کے پیغام کو برصغیر کے کونے کونے تک پہنچایا۔ جس سے پاکستان کا حصول ممکن ہوا۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ جس جذبے اور ولولے کے ساتھ طلبا نے تحریک آزادی پاکستان میںاپنا کردار ادا کیا، آج استحکام پاکستان میں بھی اسی شدومت سے اپنا کردار ادا کریں۔ تاکہ پاکستا ن کو دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل کیا جاسکے۔ انھوں نے مزید کہا کہ علامہ محمداقبال کے الگ ریاست کا خواب قائد اعظم محمد علی جناح اور ان کے رفقاء کی محنتوں کے نتیجے میں قیام پاکستان کی صورت میں پورا ہو گیا۔ مگر قیام پاکستان کے بعد تکمیل پاکستان کی خاطر جنگ لڑتے ہوئے کشمیری آج بھی اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے سے گریزاں نہیں ہیں۔ پاکستان کے ساتھ ملنے کی خاطر کشمیری بوڑھے، بچے، عورتیں اور نوجوان قربانیاں دے رہے ہیں ۔ ہمیں 14 اگست کی آزادی کی ان خوشیوں میں اپنے کشمیری بھائیوں کو بھی یاد رکھنے کی ٖضرورت ہے۔ علاوہ ازیں المحمدیہ سٹوڈنٹس کے زیر اہتمام بعنوان ’’ہم سب کی پہچان، پاکستان‘‘ لاہور، کراچی، کوئٹہ، پشاور، فیصل آباد، ساہیوال، نارووال، اوکاڑہ، میرپور، حویلیاں، ایبٹ آباد، مردان، مالاکنڈ، وہاڑی، رحیم یار خان، بورے والاودیگر اضلاع میں موٹر سائیکل ریلیوں کا اہتمام کیا گیا جن سے المحمدیہ سٹوڈنٹس کے مرکزی ذمہ داران نے خطاب کیا۔مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.