مل جل کر ملک کی خوشحالی ترقی اور امن وآشتی کے لئے کام کرنے کی ضرورت ہے ‘عابد حسین صدیقی

بدھ 15 اگست 2018 13:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ آزادی ایک بہت بڑی نعمت ہے اور اللہ نے ہمیں اس نعمت سے نوزا ہے لہٰذا ہمیں اس کا انتہائی شکر گزار ہونا چاہئے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ اللہ پاک نے ہمیں ایک آزاد اور خود مختار مملکت عطا کی ہے ہمیں چاہئے کہ ہم آپس کی تمام رنجشوں کو بالائے تاک رکھ کر ایک ہو جائیں اور قومی یکجہتی کے جذبے کے ساتھ پوری قوم کو اس ملک کی سلامتی اور استحکام کے لئے کام کرنا چاہئے انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں آپس میں مل جل کر اس ملک کی خوشحالی ترقی اور امن وآشتی کے لئے کام کرنے کی ضرورت ہے اور ہمارا ملک اس کے لئے ہم سے تقاضا کرتا ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں اس ملک کی سلامتی کے لئے یہ سوچ کر کام کرنا ہوگا کہ یہ ملک ہے تو ہم ہیں وگرنہ ہم کچھ بھی نہیں ۔