وفاق کی سب اکائیوں کو ساتھ لے کرچلیں گے،

ہم نئے پاکستان کے لئے پر عزم ہیں، پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کا اتحاد پائیدار نہیں ہو گا پاکستان تحریک انصاف کے سینئر وائس چیئرمین و رکن قو می اسمبلی شاہ محمود قریشی کی اجلاس سے قبل پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

بدھ 15 اگست 2018 14:10

وفاق کی سب اکائیوں کو ساتھ لے کرچلیں گے،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر وائس چیئرمین و رکن قو می اسمبلی شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم وفاق کی سب اکائیوں کو ساتھ لے کرچلیں گے، ہم نئے پاکستان کے لئے پر عزم ہیں، پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کا اتحاد پائیدار نہیں ہو گا۔ بدھ کو اجلاس سے قبل پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کا اتحاد غیر فطری ہے۔

(جاری ہے)

شہباز شریف پر بطور امیدوار وزیر اعظم پیپلز پارٹی کے بعض اراکین نے تحفظات کا اظہار کیا ہے، مجھے دونوں جماعتوں کے درمیان خیلج بڑھتا ہوا نظر آرہاہے، ابتدا سے ہی دونو ںجماعتوں میں اختلاف سامنے آئے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے اراکین کا بڑا حوصلہ ہوگا اگر وہ آج سپیکر کے امیدوار سید خورشید شاہ کو ووٹ دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف، ہماری حلیف جماعتیں اور آزاد اراکین ہمارے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے امیدوار کو ووٹ دیںگے۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ہم ساتھ دینے پر اتحادی جماعتوں کے مشکور ہیں۔ اسد قیصر سپیکر کے لئے زیادہ ہ ووٹ لے کر کامیاب ہوں گے۔ پاکستان تحریک انصاف وفاق کی تمام اکائیوں کو ساتھ لے کر چلے گی۔ ہم نئے پاکستان کے لئے پر عزم ہیں۔