چوہدری نثار علی حلف اٹھانے کیلئے نہ آئے

بدھ 15 اگست 2018 14:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2018ء) آزاد حیثیت میں منتخب ہونے والے سینئر سیاستدان چوہدری نثار پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھانے کیلئے پنجاب اسمبلی نہ آئے ۔

(جاری ہے)

چوہدری نثار عام انتخابات میں قومی اسمبلی کی تمام نشستوں سے ہار گئے تھے تاہم انہوں نے صوبائی اسمبلی کی نشست سے کامیابی حاصل کی تھی۔