پاکستان عوامی تحریک کا کراچی کے تمام پی ایس حلقوں پر تنظیمی دفاتر قائم کرنے کا اعلان

بدھ 15 اگست 2018 19:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2018ء) پاکستان عوامی تحریک کراچی سندھ کا اہم اجلاس کراچی کے صدر مشتاق صدیقی کی صدارت میں ڈویثرنل سیکرٹریٹ گلشن اقبال میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا پاکستان عوامی تحریک کو کراچی سطح پر مزید فعال کرنے کیلئے ضلعوں کے بعد تمام پی ایس حلقوں میں بھی دفاتر قائم کئے جائیں اس سلسلے میں پاکستان عوامی تحریک کراچی کے آرگنائزر اطہر جاوید صدیقی کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان الیاس مغل کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے قائدین 18اگست سے ضلعی اور پی ایس حلقوں کے دورے شروع کریں گے جہاں وہ ضلعی اور پی ایس قائدین اور کارکنان ،علاقہ معززین سے ملاقاتیں کریں گے ۔ترجمان کت مطابق PATقائدین 18اگست پہلا دورہ ضلع ملیر کا کریں گے جہاں وہ مقامی تنظیم کے اجلاس میں شرکت کریں گے اور کارکنان کے اجتماع سے خطاب کریں گے ۔اجلاس میں پاکستان عوامی تحریک کے صدر مشتاق صدیقی،نائب صدر عبد الواحد قاسمانی،جنرل سیکرٹری رائو کامران محمود،ڈپٹی جنرل سیکرٹری عطاء الرحمان ہاشمی،آرگنائزر PATاطہر جاوید صدیقی،سیکرٹری انفارمیشن الیاس مغل،سیکرٹری سوشل میڈیا عدنان رئوف انقلابی و دیگر قائدین نے شرکت کی۔