تارکین وطن کو ای ووٹنگ سہولت سے متعلق کیس: سپریم کو ر ٹ کا الیکشن کمیشن کو ای ووٹنگ کے رولز بنا کر 17اگست تک آگاہ کرنے کا حکم
ای ووٹنگ کا آپریشنل پلان بنا لیا ہے آپریشنل پلان نادرا سے ملکر تشکیل دیا گیا ہے ،سیکرٹری الیکشن کمیشن بابریعقوب فتح محمد
بدھ 15 اگست 2018 19:57
(جاری ہے)
جسٹس اعجازلاحسن نے کہاکہ ای ووٹنگ کے ووٹوں کو دیگر ووٹوں سے الگ رکھا جاسکتا ہے۔ اس دوران اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ عدالتی حکم انتخابی فہرستوںن کے قانون کے تحت تھالیکن الیکشن ایکٹ میں انتخابی فہرستوں کا متعلقہ قانون ختم کردیا گیا۔
چیف جسٹس نے کہاکہ کیااپ کے مطابق عدالتی فیصلے کی بنیاد ختم کردی گئی ہے۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ الیکشن ایکٹ کو فٹافٹ منظور کروایا گیا، اللہ کرے قانون پر منظوری سے پہلے بحث ہوا کرے، بابر یعقوب نے کہاکہ پارلیمانی کمیٹی میں تارکین وطن کی ووٹنگ پر بحث ہوئی تاہم پارلیمانی کمیٹی کا موقف یکساں نہیں تھا، سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہاکہ 27 نشستوں پر ضمنی الیکشن ہونے ہیں، چیف جسٹس نے کہاکہ تمام 27نشستوں کے الیکشن میں ای ووٹنگ کا تجربہ کریں،کسی حلقے کے ساتھ تعصب کا مظاہرہ نہیں کریں گے، جسٹس اعجازالاحسن نے کہاکہ ای ووٹنگ میں جعلی ووٹ پکڑنا آسان ہو گا،ن چیف جسٹس نے کہاکہ چاروں صوبوں میں ای ووٹنگ سے نتائج واضح ہو جائیں گے، اگر ای ووٹنگ میں غلطی ہوئی تو ووٹ نکال دیں گے، اگر سسٹم ہیک نہ ہوا تو تارکین وطن کے ووٹ نتائج میں شامل ہونگے، ان کا کہنا تھا کہننہیں چاہتے کوئی ضمنی الیکشن کنفوڑن یا بربادی کا شکار ہو،ایک حلقے پر کروڑوں روپے کا خرچ آتا ہے، ا س دوران پی ٹی آئی کے وکیل انور منصور خان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو آئین کے تحت ضابطہ کا بنانے کا اختیار ہے،الیکشن کمیشن رولز بنا کر انہیں شائع کر سکتا ہے، رولز شائع ہونے کے 15دن بعدن اعتراضات کرنے کا حق ہوتا ہے، ای ووٹنگ رولز پر الیکشن کمیشن اعتراضات پر فیصلہ کرنے کا مجاز ہے۔ جسٹس اعجازالاحسن نے کہاکہ کنفیوڑن سے بچنے کے لیے ای ووٹنگ کا ضابطہ کار بنانا پڑے گا، جس پر سیکرٹری الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ کل ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کریں گے، عدالت عظمی نے حکم دیا کہ الیکشن کمیشن رولز بنا کر 17اگست تک آگاہ کرے کیس کی مزید سماعت 17اگست تک ملتوی کردین۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.