بلدیہ وسطی کی جانب سے جشنِ آزادی فلاور شو ، ایم پی اے کنور نوید جمیل کے ہاتھوں افتتاح
بدھ 15 اگست 2018 23:48
(جاری ہے)
انہوں نے جشنِ آزادی پھولوں کی نمائش کے انعقاد پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے ریحان ہاشمی نے کہا کہ صرف جشنِ آزادی منانا ہی کافی نہیں بلکہ یومِ آزادی کا تقاضہ ہے کہ ہم اپنے آباؤ اجداد کی قربانیوں سے سبق سیکھیں اور قربانیوں کے عوض حاصل کئے گئے پاکستان کی حفاظت کے لئے ہر طرح کی قربانی دینے کے لئے تیار رہیں۔ چیئرمین ریحان ہاشمی کی ہدایت پر بلدیہ وسطی کے پارک ڈپارٹمنٹ نے جشنِ آزادی کی تقریبات کے تسلسل میں خصوصی پھولوں کی نمائش کا اہتمام کیا۔ اس سلسلے میں بلدیہ وسطی کی نرسریوں میں خصوصی طور پر پھولوں کی پودے تیارکئے گئے۔ نمائش میں سو سے زیادہ اقسام کے تقریباً بیس ہزار گملے رکھے گئے ہیں۔ فتح پارک نارتھ ناظم آباد میں منعقدہ نمائش دیکھنے کے لئے عوام ہزاروں کی تعداد میں جوق در جوق فتح پارک کا رخ کررہے ہیں، رات گئے تک عوام کی آمد ورفت جاری ہے جبکہ بلدیہ وسطی کی جانب سے لگائے گئے کیمپ میں عام شہری اور بچوں نے ملی نغمات سُنائے۔ واضح رہے کہ جشنِ آزادی کے سلسلے میں پاکستان بھر کے ساتھ ساتھ بلدیہ وسطی میں بھی روائتی پروگرامز کے علاوہ پھولوں کی نمائش کا بھی انتظام کیا گیا۔مزید قومی خبریں
-
موبائل فونز کی قیمتوں میں 30 فیصد تک کمی کردی گئی
-
نو مئی کا رونا رونے والے 12 مئی کا سانحہ بھول گئے ہیں، حلیم عادل شیخ
-
پاکستانی ائیرلائن پر یورپی ملکوں میں عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ
-
آئندہ بجٹ میں سیلز و انکم ٹیکس کی رعایتیں اور چھوٹ ختم کرنے کی تجویز
-
وزیر خوراک نے نان روٹی ایسوسی ایشن کو 15 روپے روٹی کی فروخت پر رضامند کرلیا
-
پی ٹی آئی اور عمران خان کے بغیر پاکستان کی سیاست نا مکمل ہے، مسرت جمشید چیمہ
-
پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 4 دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے
-
خیبرپختونخوا میں ہیٹ سٹروک سے بچنے کے لئے ہسپتالوں میں کول سپیسز قائم کرنے کا فیصلہ،محکمہ صحت خیبرپختونخواایڈوئزری
-
9مئی کو جلائو گھیرائو کیس:عمر سرفراز چیمہ ،یاسمین راشد،محمود الرشید اور اعجاز چوہدری کیخلاف ٹرائل یکم جون تک ملتوی
-
پیپلزپارٹی عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے گی، سید نوید قمر
-
حضرت بی بی راستی المعروف بی بی پاک دامن کا عرس اتوار کو شروع ہو گا
-
دنیا بھرمیں نرسوں کا عالمی دن (کل)منایا جائیگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.