صدارتی انتخاب کا شیڈول جلد جاری کر دیا جائے گا،ترجمان الیکشن کمیشن الطاف خان کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

جمعرات 16 اگست 2018 01:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ترجمان الطاف خان نے کہا ہے کہ صدارتی انتخاب کا شیڈول جلد ہی جاری کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسمبلی کا کورم مکمل نہیں کیا گیا تھا جس کی وجہ سے صدارتی انتخاب منعقد نہیں کیا جا سکتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز اسمبلی کا یہ کورم مکمل کر لیا گیا ہے اس لیے اب 9 ستمبر سے پہلے صدارتی انتخاب کے لیے منصوبہ بندی کی جائے گی۔ ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ منتخب نمائندوں نے ووٹ ڈالنے کے لیے ملک بھر سے آنا ہوتا ہے اور پنجاب کے اراکین صوبائی اسمبلی نے بھی ابھی گزشتہ روز ہی حلف اٹھایا ہے۔