تحریک انصاف عوام کے حقوق کی ضامن ہے اور اُن کے مسائل حل کرنے کے لئے تمام تر توانائیں بروئے کار لائے گی‘مراد راس

جمعرات 16 اگست 2018 18:24

تحریک انصاف عوام کے حقوق کی ضامن ہے اور اُن کے مسائل حل کرنے کے لئے تمام ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف وسطی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات اور رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے کہاہے کہ ن لیگ کا پنجاب سے بھی صفایا ہو گیا عوام کے ساتھ ساتھ عوامی نمائندوں نے بھی ن لیگ کی پالیسیوں کو مسترد کر دیا تحریک انصاف کی مقبولیت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں رہی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارانہوں نے چوہدری پرویز الہٰی کے سپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہونے پر ردِ عمل دیتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف وفاق کی علامت بن چکی ہے اپنے آپ کو وفاق کی علامت کہنے والے کوئی اور نعرہ تلاش کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف عوام کے حقوق کی ضامن ہے اور اُن کے مسائل حل کرنے کے لئے تمام تر توانائیں بروئے کار لائے گی۔