پنجاب اسمبلی میں مزید دو ارکان نے اپنی رکنیت کا حلف اٹھالیا

جمعرات 16 اگست 2018 19:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2018ء) پنجاب اسمبلی میں مزید دو ارکان نے اپنی رکنیت کا حلف اٹھالیا ہے حلف اٹھانے والوں میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نو منتخب رکن اسمبلی ملک وحید اور پاکستان تحریک انصاف کے نو منتخب رکن سردار محمد خان لغاری شامل تھے دونوں اراکین اسمبلی سے سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال نے حلف لیا۔