الیکشن کمیشن نے صدارتی الیکشن کاشیڈول جاری کر دیا

صدارتی الیکشن 4 ستمبرکو ، چاروں ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صاحبان پریذائیڈنگ افسر ہوں گے

جمعرات 16 اگست 2018 20:04

الیکشن کمیشن نے صدارتی الیکشن کاشیڈول جاری کر دیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صدارتی الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا، صدارتی الیکشن 4 ستمبرکوہوں گے، چاروں ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صاحبان پریذائیڈنگ افسر ہوں گے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے مطابق،4 ستمبر کو صبح 10 بجے سے 4 بجے تک پولنگ ہوگی، اسمبلیاں ہی پولنگ اسٹیشن ہونگے، 27 اگست کو صدارتی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی وصول کیے جائیں گے۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 29 اگست تک ہوگی، نامزدامیدوار کے نام 30 اگست کو آویزاں کیے جائیں گے۔