(ن) لیگ اپنی مرضی تھوپ کر پیپلز پارٹی سے ووٹ نہیں لے سکتی ‘سید حسن مرتضی

پیپلزپارٹی سے ووٹ لینے ہیں تو شہباز شریف کی جگہ کسی اور کو نامزد کریں‘راناثناء اللہ کے بیان پر ردعمل

جمعرات 16 اگست 2018 20:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2018ء) پنجاب اسمبلی میں پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) اپنی مرضی تھوپ کر پیپلز پارٹی سے ووٹ نہیں لے سکتی ،آصف زرداری کی کوئی مجبوری نہیں۔

(جاری ہے)

رانا ثناء اللہ خاں کے بیان پر ردعمل کااظہار کرتے ہوئے حسن مرتضی نے کہاکہ پیپلزپارٹی کو کسی سے کوئی رعایت نہیں چا ہیے،رانا ثنا اللہ حد سے تجاوز نہ کریں،پیپلزپارٹی سے ووٹ لینے ہیں تو شہباز شریف کی جگہ کسی اور کو نامزد کریں۔ انہوںنے کہاکہ جیالے ارکان اسمبلی شہباز شریف کو ووٹ نہیں دینا چاہتے۔