ملتان،میٹرک (پارٹ ون )کے نتائج کے مطابق اساتذہ کو سزاوجزاء دینے کافیصلہ

جمعرات 16 اگست 2018 22:33

ملتان۔16 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) حکومت پنجاب محکمہ تعلیم کی طرف سے میٹرک (پارٹ ون )2018ء کے نتائج کے مطابق سکولز اساتذہ کو سزاوجزاء دینے کافیصلہ کیاگیاہے ۔

(جاری ہے)

حکومت پنجاب کی طرف سے جاری احکامات کے مطابق سکولز سربراہان سے 20اگست کے بعد خصوصی طورپرتیارکردہ چھ کیٹیگری پرمشتمل پرفارما کونتائج کے تناسب سے تیارکرکے بجھوانے کی ہدایت کی گئی ہے جس کے تحت کیٹگری ایک کے تحت امتحان میں شامل ہونے والے طلباء وطالبات کی تعداد دوسری کے تحت پاس ہونے کی 10فیصدشرح تک جبکہ تیسری سے چھٹی کیٹگری کے تحت 11سے 80فیصد تک پاس ہونے کی شرح کے بارے میں پوچھاگیاہے۔جاری احکامات کے مطابق ناقص کارکردگی پراساتذہ کے خلاف پیہڈایکٹ کے تحت کاروائی کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :