فنی تعلیمی بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام منعقد ہونیوالے تین مختلف ڈپلومہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا

جمعہ 17 اگست 2018 18:07

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2018ء) فنی تعلیمی بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام منعقد ہونیوالے تین مختلف ڈپلومہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

فنی تعلیمی بورڈ پنجاب کے کنٹرولر امتحانات کے مطاب صوبے بھر کے فنی تعلیمی بورڈ اپنے اپنے نتائج کا اعلان 12 ستمبر کو کریں گے جبکہ لاہور بورڈ نے یہ اعلان پہلے ہی کر دیا ہے۔ جس کے مطابق فنی تعلیمی بورڈ لاہور کے زیر اہتمام بزنس ایڈ منسٹریشن اور ہوٹل مینجمنٹ سمیت دیگر ڈپلومہ کورسوں کے امتحانات میں مجموعی طور پر 16 ہزار 504 امیدواروں نے شرکت کی جن میں سے 10 ہزار 136 امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح ان امتحانات میں کامیاب امیدواروں کا تناسب 61 فی صد رہا۔

متعلقہ عنوان :