سرکاری افسران متعلقہ محکموں کی سروسز عوام تک پہنچانے کو یقینی بنائیں ، کمشنر آیاز مندوخیل

جمعہ 17 اگست 2018 22:48

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2018ء) کمشنر سبی ڈویژن آیاز مندوخیل نے کہا ہے کہ سرکاری افسران متعلقہ محکموں کی سروسز عوام تک پہنچانے کو یقینی بنائیں زیرالتواء خصوصاًً وزیراعلیٰ پیکج کے ،ترقیاتی اسکیمیں جن پر کام بند ہے جلد مکمل کرلی جائیں ، جن ترقیاتی منصوبوں کابلاوجہ فنڈز لیپس ہوا ہے انکا متعلقہ محکمے کا افسران ذمہ دار ہے ،کرپشن ثابت ہونے والے اہلکار کے خلاف براہ راست مقدمہ درج کیا جائے گا،کرپشن میں ملوث اہلکاروں کووارننگ دینے اور انکوائری مزید حوصلہ دینے کے مترادف ہوگی، فنڈز کے درست استعمال کو یقینی بنایا جائے تمام محکموں کے آفیسران ضلعی ہیڈکوارٹر میں اپنی موجودگی یقینی بنایا جائے افسران اپنے ماتحت اہلکاروں کی دفتروں میں حاضری کو یقینی بنائیں ،افسران آپس میں کوارڈینیشن کویقینی بناکر سروسز کی ترسیل میں بہتری لاسکتے ہیںان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی ہاوس ہرنائی میں کھلی کچہیری سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر حبیب الراحمن جاموٹ ، ڈسٹرکٹ چیئرمین شہاہ جہان پھٹان ،چیئرمین مونسپل کمیٹی عبدالرزاق ترین سمیت قبائلی معتبرین ضلعی محکموں کے آفیسران سیاسی جماعتوں کے عہدیداران موجود تھے کھلی کچہیری میں عوام نے مختلف محکموں میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ طور پر کرپشن ناقص میٹریل کے استعمال ، شاہرگ ہرنائی میں منشیات فروشی ، ریونیو عملے ، پاسپورٹ بنانے میںسخت شرائط لوکل ڈومسائل میں مشکلات کے حوالے سے اپنے پیش کئے کمشنر نے تمام سائلین کا فردًً ، فردًً انکے مسائل سنے اور انہیں اگلے کھلی کچہیری جوکہ اگلے مہینے منعقد ہوگا حل کرنے کا اعلان کیا کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آفیسران اپنے اپنے محکموں کی مین پاور کا جائزہ لیں اور غیر حاضر ملازمین کو فوری حاضر کرکے ان سے سروسز لی جائیں انہوں نے کہا کہ آفیسران اپنے بجٹ کے استعمال کو صاف اور شفاف طریقے سے کریں جبکہ محدود وسائل کے باوجود اپنے مسائل میں خود کمی لانے کی کوشش کریں انہوں نے کہا کہ آفیسران کسی کے بھی دبائو میں آئے بغیر اپنے فرائض کو انجام دیں تاکہ عوام تک سروسز بہتر انداز میں پہنچائی جاسکیں اور کسی کے ساتھ ناانصافی نہ ہوسکے کمشنر نے کہاکہ صحت تعلیم سمیت تمام محکموں کو فعال بنانا اور عوام کے جائز مسائل و مشکلات حل کرنا اولین ترجیحی ہے کمشنر سبی ڈویژن نے محکمہ بی اینڈآر کے آفیسران کی اجلاس میں غیر موجودگی پر سخت براہمی کا اظہار کیا اسکے علاوہ لوگوں نے مختلف مسائل پیش کئے ان سب مسائل کا جائزہ لینے کا یقین دلایا ۔

متعلقہ عنوان :